مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 401
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ ، عَنِ الْأَعْمَشِ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ، عَنْ أَبِي الْبَخْتَرِيِّ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : بَعَثَنِي رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْيَمَنِ ، وَأَنَا حَدِيثُ السِّنِّ ، لَيْسَ لِي عِلْمٌ بِالْقَضَاءِ ، قَالَ : فَضَرَبَ صَدْرِي ، وَقَالَ : إِنَّ اللهَ سَيَهْدِي قَلْبَكَ وَيُثَبِّتُ لِسَانَكَ ، قَالَ : فَمَا شَكَكْتُ فِي قَضَاءٍ بَيْنَ اثْنَيْنِ بَعْدَهُ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے مجھے یمن کی طرف (قاضی بنا کر) روانہ فرمایا حالانکہ میں نو عمر تھا اور مجھے مقدمات کے فیصلے کرنے کا باقاعدہ علم نہ تھا، تو آپ ﷺ نے میرے سینے پر اپنا دستِ مبارک مارا اور فرمایا: «إِنَّ اللَّهَ سَيَهْدِي قَلْبَكَ وَيُثَبِّتُ لِسَانَكَ» ”یقیناً اللہ تعالیٰ تمہارے دل کو (صحیح فیصلے کی) راہ دکھائے گا اور تمہاری زبان کو (حق پر) ثابت قدم رکھے گا“، سیدنا علی رضی اللہ عنہ بیان فرماتے ہیں کہ اس کے بعد مجھے دو اشخاص کے درمیان فیصلہ کرنے میں کبھی کوئی شک و شبہ پیش نہیں آیا۔