مسند أبي يعلى الموصلي
مسند علي بن أبي طالب رضي الله عنه— علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: علی بن ابی طالب کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 402
حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللهِ بْنُ عُمَرَ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ، عَنْ مُجَالِدِ بْنِ سَعِيدٍ ، عَنِ الشَّعْبِيِّ ، عَنِ الْحَارِثِ ، عَنْ عَلِيٍّ ، قَالَ : لَعَنَ مُحَمَّدٌ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آكِلَ الرِّبَا ، وَمُوكِلَهُ ، وَشَاهِدَيْهِ ، وَكَاتِبَهُ ، وَالْوَاشِمَةَ ، وَالْمُسْتَوْشِمَةَ ، وَالْحَالَّ وَالْمُحَلَّلَ لَهُ ، وَمَانِعَ الصَّدَقَةِ ، وَنَهَى عَنِ النَّوْحِ ، وَلَمْ يَقُلْ : لَعَنَ .
ترجمہ
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”محمد ﷺ نے سود کھانے والے، اسے کھلانے والے، اس کے دونوں گواہوں، اس کے لکھنے والے، جسم گودنے والی، جسم گدوانے والی، حلالہ کرنے والے، جس کے لیے حلالہ کیا جائے اور زکوٰۃ روکنے والے پر لعنت فرمائی ہے، نیز آپ ﷺ نے نوحہ کرنے سے بھی منع فرمایا ہے“، اور راوی نے حدیث کے آخری حصے (نوحہ) کے بارے میں لعنت کا لفظ ذکر نہیں کیا۔