مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، قَالَ : دَخَلْتُ أَنَا وَثَابِتٌ عَلَى أَنَسٍ ، فَقَالَ لَهُ ثَابِتٌ : يَا أَبَا حَمْزَةَ ، إِنِّي اشْتَكَيْتُ ، فَقَالَ لَهُ أَنَسُ بْنُ مَالِكٍ : أَلَا أَرْقِيكَ بِرُقْيَةِ أَبِي الْقَاسِمِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - ؟ قَالَ : بَلَى ، اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي ، لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا .
عبد العزیز رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اور ثابت رحمہ اللہ، سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو ثابت رحمہ اللہ نے عرض کیا: ”اے ابو حمزہ! میں بیمار ہو گیا ہوں“، اس پر سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے ان سے فرمایا: ”کیا میں تمہیں رسول اللہ ﷺ کی اس دعا کے ذریعے دم نہ کروں جس کے ساتھ آپ ﷺ دم فرمایا کرتے تھے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”جی ہاں، ضرور“، تو آپ رضی اللہ عنہ نے یہ دعا پڑھی: «اللَّهُمَّ رَبَّ النَّاسِ أَذْهِبِ الْبَأْسَ، اشْفِ أَنْتَ الشَّافِي، لَا شَافِيَ إِلَّا أَنْتَ، شِفَاءً لَا يُغَادِرُ سَقَمًا» ”اے اللہ! اے لوگوں کے پروردگار! تکلیف کو دور فرما دے اور شفا عطا کر، تو ہی شفا دینے والا ہے، تیرے سوا کوئی حقیقی شفا دینے والا نہیں، ایسی کامل شفا عطا فرما جو کسی بیماری کو باقی نہ چھوڑے۔“