مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مِهْرَانَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : بَعَثَ رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - سَبْعِينَ رَجُلًا لِحَاجَةٍ يُقَالَ لَهُمُ : الْقُرَّاءُ ، فَعَرَضَ لَهُمْ حَيَّانِ مِنْ بَنِي سُلَيْمٍ ، رِعْلٌ ، وَذَكْوَانُ ، عِنْدَ بِئْرٍ يُقَالُ لَهَا : بِئْرُ مَعُونَةَ ، فَقَالَ الْقَوْمُ : وَاللهِ مَا إِيَّاكُمْ أَرَدْنَا ، إِنَّمَا نَحْنُ مُخْتَارُونَ فِي حَاجَةٍ لِرَسُولِ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - فَقَتَلُوهُمْ ، فَدَعَا رَسُولُ اللهِ - صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ - عَلَيْهِمْ شَهْرًا فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ ، فَذَاكَ بَدْءُ الْقُنُوتِ ، وَمَا كُنَّا نَقْنُتُ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے ایک مہم پر ستر آدمیوں کو روانہ فرمایا جنہیں ’قراء‘ (قرآن کے قاری) کہا جاتا تھا، پس بنو سلیم کے دو قبیلوں رِعل اور ذکوان نے ’بئرِ معونہ‘ نامی کنویں کے پاس ان کا راستہ روک لیا، تو ان (صحابہ کرام) نے کہا: اللہ کی قسم! ہمارا تمہارے ساتھ (لڑائی کا) کوئی ارادہ نہیں ہے، ہم تو رسول اللہ ﷺ کے ایک کام کے لیے نکلے ہوئے ہیں، لیکن ان (کفار) نے انہیں شہید کر دیا، جس پر رسول اللہ ﷺ نے ایک ماہ تک نمازِ فجر میں ان کے خلاف «فَدَعَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَلَيْهِمْ شَهْرًا فِي صَلَاةِ الْغَدَاةِ» ”بددعا فرمائی“، اور یہی قنوت (نازلہ) کی ابتدا تھی، اس سے قبل ہم (نماز میں) قنوت نہیں کیا کرتے تھے“۔