❮
❯
حدیث نمبر: 39
حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ، حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنْ عُمَرَ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي حُسَيْنٍ، عَنِ ابْنِ أَبِي مُلَيْكَةَ، عَنْ عُقْبَةَ بْنِ الْحَارِثِ، قَالَ: رَأَيْتُ أَبَا بَكْرٍ، يَحْمِلُ الْحَسَنَ بْنَ عَلِيٍّ وَيَقُولُ: «يَا بِأَبِي شَبِيهُ النَّبِيِّ لَيْسَ شَبِيهٌ بِعَلِيٍّ» وَعَلِيٌّ مَعَهُ يَبْتَسِمُ
ترجمہ

سیدنا عقبہ بن حارث رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو دیکھا کہ انہوں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہما کو اٹھایا ہوا تھا اور وہ فرما رہے تھے: «يَا بِأَبِي شَبِيهُ النَّبِيِّ لَيْسَ شَبِيهٌ بِعَلِيٍّ» ”میرے والد آپ پر قربان ہوں! یہ تو نبی کریم ﷺ کے مشابہ ہیں، علی (رضی اللہ عنہ) کے مشابہ نہیں ہیں“ جبکہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ ان کے ہمراہ تھے اور (یہ سن کر) مسکرا رہے تھے۔

حوالہ حدیث مسند أبي يعلى الموصلي / مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه / حدیث: 39
درجۂ حدیث محدثین: إسناده صحيح
تخریج حدیث «حکم الحدیث مسند ابی یعلی محققاً تنسیق حسين سليم أسد - مکتبہ شاملہ :قال حسين سليم أسد: إسناده صحيح . »
«قال سعيد بن محمد السناري: صحيح»
«انظر قبله، مسند ابویعلیٰ ترقیم الاثری: 35»