مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أبي بكر الصديق رضي الله عنه— ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ باب: ابو بکر الصدیق کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مُوسَى الْخُتَّلِيُّ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ جَعْفَرٍ ، عَنْ إِسْرَائِيلَ ، عَنْ جَابِرٍ ، عَنْ عَامِرٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبْزَى ، عَنْ أَبِي بَكْرٍ الصِّدِّيقِ ، قَالَ : كُنْتُ عِنْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَأَتَاهُ مَاعِزُ بْنُ مَالِكٍ فَاعْتَرَفَ بِالزِّنَى ، فَرَدَّهُ ، ثُمَّ عَادَ الثَّانِيَةَ فَرَدَّهُ ، ثُمَّ عَادَ الثَّالِثَةَ فَرَدَّهُ ، فَقُلْتُ : إِنْ عُدْتَ الرَّابِعَةَ رَجَمَكَ ، فَعَادَ الرَّابِعَةَ ، فَأَمَرَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِحَبْسِهِ ، ثُمَّ أَرْسَلَ فَسَأَلَ عَنْهُ ، قَالُوا : لَا نَعْلَمُ إِلَّا خَيْرًا ، فَأَمَرَ بِرَجْمِهِ .
سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر تھا کہ سیدنا ماعز بن مالک رضی اللہ عنہ تشریف لائے اور زنا کا اعتراف کیا، تو آپ ﷺ نے انہیں واپس لوٹا دیا، پھر وہ دوسری مرتبہ آئے تو آپ ﷺ نے پھر واپس کر دیا، پھر وہ تیسری بار آئے تو آپ ﷺ نے انہیں پھر واپس بھیج دیا، تو میں نے (سیدنا ماعز سے) کہا: اگر تم چوتھی مرتبہ آئے تو آپ ﷺ تمہیں رجم کر دیں گے۔ چنانچہ وہ چوتھی بار پھر حاضر ہو گئے تو نبی کریم ﷺ نے انہیں قید کرنے کا حکم دیا، پھر آپ ﷺ نے (ان کے احوال دریافت کرنے کے لیے) کسی کو بھیجا اور ان کے بارے میں پوچھا، تو لوگوں نے بتایا: ہم ان کے بارے میں سوائے خیر کے کچھ نہیں جانتے، تب آپ ﷺ نے انہیں رجم کرنے کا حکم صادر فرمایا۔“