مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3835
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ أَبَا مُوسَى اسْتَحْمَلَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَوَافَقَ مِنْهُ شُغْلًا ، فَحَلَفَ أَنْ لَا يَحْمِلَنِي ، قَالَ : وَأَنَا أَحْلِفُ لَأَحْمِلَنَّكَ ، فَحَمَلَهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ نے نبی کریم ﷺ سے سواری کی درخواست کی، تو اس وقت آپ ﷺ کسی کام میں مصروف تھے، چنانچہ آپ ﷺ نے قسم اٹھا لی کہ وہ انہیں سواری نہیں دیں گے، پھر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اور میں (اب) قسم اٹھاتا ہوں کہ میں تمہیں ضرور سواری مہیا کروں گا“ چنانچہ آپ ﷺ نے انہیں سواری عطا فرما دی۔