مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا زُهَيْرٌ ، حَدَّثَنَا يَزِيدُ بْنُ هَارُونَ ، أَخْبَرَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ عَوْفٍ ، هَاجَرَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَآخَى رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ ، فَقَالَ لَهُ سَعْدُ بْنُ الرَّبِيعِ : يَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ ، إِنِّي مِنْ أَكْثَرِ الْأَنْصَارِ مَالًا ، وَأَنَا مُقَاسِمُكَ ، وَلِي امْرَأَتَانِ ، فَأَنَا أُطَلِّقُ لَكَ إِحْدَاهُمَا ، فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا فَتَزَوَّجْهَا ، فَقَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ ، وَلَكِنْ دُلَّنِي عَلَى السُّوقِ ، فَدَلَّهُ ، فَلَمْ يَرْجِعْ يَوْمَئِذٍ حَتَّى أَصَابَ شَيْئًا مِنْ سَمْنٍ وَأَقِطٍ قَدْ رَبِحَهُ ، فَمَكَثَ أَيَّامًا ، ثُمَّ مَرَّ بِالنَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَرَأَى وَضَرَ صُفْرَةٍ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَهْيَمْ ؟ قَالَ : تَزَوَّجْتُ يَا رَسُولَ اللهِ ، قَالَ : مَنْ ؟ قَالَ : امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ ، قَالَ : مَا أَصْدَقْتَ ؟ قَالَ : نَوَاةً - أَوْ وَزْنَ نَوَاةٍ - مِنْ ذَهَبٍ ، قَالَ : أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ہجرت کر کے نبی کریم ﷺ کے پاس تشریف لائے تو رسول اللہ ﷺ نے ان کے اور سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کے درمیان بھائی چارہ قائم فرما دیا، تب سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”اے عبدالرحمن! میں انصار میں سب سے زیادہ مالدار شخص ہوں، میں اپنا مال آپ کے ساتھ آدھا تقسیم کرتا ہوں اور میری دو بیویاں ہیں، میں آپ کے لیے ان میں سے ایک کو طلاق دے دیتا ہوں، پھر جب اس کی عدت مکمل ہو جائے تو آپ اس سے نکاح کر لیجیے گا“، اس پر سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ» ”اللہ تعالیٰ آپ کے اہل و عیال اور مال و متاع میں برکت عطا فرمائے، البتہ آپ مجھے بازار کا راستہ بتا دیں“، چنانچہ انہوں نے انہیں راستہ بتا دیا، پھر وہ اس دن اس وقت تک واپس نہیں آئے جب تک انہوں نے نفع کے طور پر کچھ گھی اور پنیر حاصل نہ کر لیا، پھر وہ کچھ عرصہ ٹھہرے رہے، اس کے بعد جب وہ نبی کریم ﷺ کے پاس سے گزرے تو آپ ﷺ نے ان پر (زعفران کی) زردی کے نشانات دیکھے، تو نبی کریم ﷺ نے ان سے دریافت فرمایا: ”یہ کیا خبر ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! میں نے نکاح کر لیا ہے“، آپ ﷺ نے پوچھا: ”کس سے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”انصار کی ایک خاتون سے“، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے مہر کتنا دیا؟“ انہوں نے عرض کیا: ”کھجور کی گٹھلی کے برابر یا اس کے ہم وزن سونا“، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ولیمہ کرو، خواہ ایک بکری ہی سے کیوں نہ ہو“۔