مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3834
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ، حَدَّثَنَا أَبُو النَّضْرِ ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، تَزَوَّجَ النَّبِيُّ صَفِيَّةَ وَجَعَلَ عِتْقَهَا صَدَاقَهَا ، وَجَعَلَ الْوَلِيمَةَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ ، وَبَسَطَ نِطَعًا جَاءَتْ بِهِ أُمُّ سُلَيْمٍ ، وَأَلْقَى عَلَيْهِ أَقِطًا وَتَمْرًا ، وَأَطْعَمَ النَّاسَ ثَلَاثَةَ أَيَّامٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ نے سیدہ صفیہ رضی اللہ عنہا سے نکاح فرمایا اور ان کی آزادی کو ہی ان کا مہر مقرر فرمایا، نیز آپ ﷺ نے تین دن تک ولیمہ کی دعوت کی، سیدہ ام سلیم رضی اللہ عنہا چمڑے کا ایک دسترخوان لائیں جسے آپ ﷺ نے بچھوایا اور اس پر خشک پنیر اور کھجوریں ڈال دیں، اور اس طرح آپ ﷺ نے لوگوں کو تین دن تک کھانا کھلایا۔“