مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3830
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ قَتَادَةَ ، وَثَابِتٍ ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : غَلَا السِّعْرُ عَلَى عَهْدِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، قَدْ غَلَا السِّعْرُ فَسَعِّرْ لَنَا ، فَقَالَ : إِنَّ اللهَ هُوَ الْمُسَعِّرُ ، الْقَابِضُ ، الْبَاسِطُ ، الرَّازِقُ ، إِنِّي لَأَرْجُو أَنْ أَلْقَى اللهَ وَلَيْسَ أَحَدٌ مِنْكُمْ يَطْلُبُنِي بِمَظْلِمَةٍ فِي دَمٍ وَلَا مَالٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کے مبارک عہد میں قیمتیں بڑھ گئیں تو لوگوں نے عرض کی: اے اللہ کے رسول! نرخ گراں ہو گئے ہیں، لہٰذا آپ ہمارے لیے قیمتیں مقرر فرما دیں، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک اللہ ہی قیمتیں مقرر کرنے والا، تنگی لانے والا، وسعت دینے والا اور رزق عطا کرنے والا ہے؛ اور میں یقیناً یہ امید رکھتا ہوں کہ میں اللہ تعالیٰ سے اس حال میں ملاقات کروں کہ تم میں سے کوئی بھی مجھ سے اپنی جان یا مال کے معاملے میں کسی زیادتی کا مطالبہ کرنے والا نہ ہو۔“