مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3829
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : إِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ الْبُرْهَةَ مِنْ عُمُرِهِ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ ، فَإِذَا كَانَ قَبْلَ مَوْتِهِ تَحَوَّلَ يَعْمَلُ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ ، فَمَاتَ فَدَخَلَ النَّارَ ، وَإِنَّ الرَّجُلَ لَيَعْمَلُ الْبُرْهَةَ مِنْ عُمُرِهِ بِعَمَلِ أَهْلِ النَّارِ ، فَإِذَا كَانَ قَبْلَ مَوْتِهِ عَمِلَ بِعَمَلِ أَهْلِ الْجَنَّةِ فَمَاتَ فَدَخَلَ الْجَنَّةَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: ”بے شک آدمی اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ اہل جنت والے اعمال کرتا رہتا ہے، پھر جب اس کی موت کا وقت قریب آتا ہے تو وہ بدل جاتا ہے اور اہل جہنم والے عمل کرنے لگتا ہے، چنانچہ اسے موت آتی ہے تو وہ آگ میں داخل ہو جاتا ہے، اور یقیناً ایک شخص اپنی زندگی کا ایک طویل عرصہ اہل جہنم والے اعمال کرتا ہے، پھر جب اس کی موت کا وقت قریب آتا ہے تو وہ اہل جنت والے عمل کرنے لگتا ہے، چنانچہ اسے موت آتی ہے تو وہ جنت میں داخل ہو جاتا ہے۔“