مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3831
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا بَيْنَ سَارِيَتَيْنِ فِي الْمَسْجِدِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا هَذَا الْحَبْلُ ؟ فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، حَمْنَةُ بِنْتُ جَحْشٍ تُصَلِّي ، فَإِذَا أَعْيَتْ تَعَلَّقَتْ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : لِتُصَلِّ ، فَإِذَا أَعْيَتْ فَلْتَقْعُدْ .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مسجد کے دو ستونوں کے درمیان ایک رسی تنی ہوئی دیکھی تو رسول اللہ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ رسی کیسی ہے؟“ عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول! سیدہ حمنہ بنت جحش رضی اللہ عنہا نماز پڑھتی ہیں، پھر جب وہ تھک جاتی ہیں تو اس (رسی) کے ساتھ لٹک جاتی ہیں، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے چاہیے کہ وہ (ہمت کے مطابق) نماز پڑھے، پھر جب وہ تھک جائے تو اسے بیٹھ جانا چاہیے۔“