مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آلَى مِنْ نِسَائِهِ شَهْرًا ، فَكَانَ فِي مَشْرُبَةٍ لَهُ ، فَانْفَكَّتْ قَدَمُهُ ، فَجَاءَهُ أَصْحَابُهُ لِيَزُورُوهُ ، فَصَلَّى بِهِمْ قَاعِدًا وَهُمْ قِيَامٌ ، ثُمَّ جَاؤُوا لِصَلَاةٍ أُخْرَى فَقَعَدَ وَقَامُوا ، فَأَوْمَأَ إِلَيْهِمْ أَنِ اقْعُدُوا ، فَصَلَّوْا خَلْفَهُ وَهُمْ قُعُودٌ ، فَلَمَّا مَضَتْ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً ، نَزَلَ إِلَيْهِمْ ، فَقِيلَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، إِنَّمَا مَضَتْ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ لَيْلَةً ! فَقَالَ : إِنَّ الشَّهْرَ تِسْعٌ وَعِشْرُونَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول ﷺ نے اپنی ازواجِ مطہرات سے ایک ماہ تک علاحدہ رہنے کی قسم کھائی اور اپنے ایک بالاخانے میں قیام فرمایا، (اسی دوران) آپ ﷺ کے قدمِ مبارک میں موچ آگئی، چنانچہ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم آپ ﷺ کی عیادت کے لیے حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے انہیں بیٹھ کر نماز پڑھائی جبکہ وہ کھڑے تھے، پھر جب وہ ایک دوسری نماز کے لیے آئے تو آپ ﷺ تشریف فرما ہوئے اور وہ کھڑے ہو گئے، اس پر آپ ﷺ نے انہیں اشارہ فرمایا کہ ”تم بیٹھ جاؤ“، چنانچہ انہوں نے آپ ﷺ کے پیچھے بیٹھ کر نماز ادا کی، پھر جب انتیس راتیں گزر گئیں تو آپ ﷺ (نیچے) تشریف لائے، آپ ﷺ سے عرض کیا گیا: اے اللہ کے رسول ﷺ! ابھی تو صرف انتیس راتیں ہی گزری ہیں؟ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”مہینہ انتیس (دنوں کا بھی) ہوتا ہے“۔