مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : لَمَّا قَدِمَ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عَوْفٍ مُهَاجِرًا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ آخَى بَيْنَهُ وَبَيْنَ سَعْدِ بْنِ الرَّبِيعِ ، فَقَالَ لَهُ سَعْدٌ : لِي مَالٌ فَنِصْفُهُ لَكَ ، وَلِي امْرَأَتَانِ فَانْظُرْ أَيُّهُمَا أَحَبُّ إِلَيْكَ أُطَلِّقْهَا ، فَإِذَا انْقَضَتْ عِدَّتُهَا تَزَوَّجْتَهَا ، قَالَ لَهُ عَبْدُ الرَّحْمَنِ : بَارَكَ اللهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ ، دُلُّونِي عَلَى السُّوقِ ، فَمَا رَجَعَ يَوْمَئِذٍ حَتَّى جَاءَ بِشَيْءٍ قَدْ أَصَابَهُ مِنَ السُّوقِ ، فَفَقَدَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَيَّامًا ، ثُمَّ أَتَاهُ وَعَلَيْهِ وَضَرٌ مِنْ صُفْرَةٍ ، فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَهْيَمْ ؟ قَالَ : تَزَوَّجْتُ امْرَأَةً مِنَ الْأَنْصَارِ ، قَالَ : مَا سُقْتَ مِنْهَا ، قَالَ : نَوَاةً مِنْ ذَهَبٍ - أَوْ قَالَ : وَزْنَ نَوَاةٍ مِنْ ذَهَبٍ - فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیدنا عبدالرحمن بن عوف رضی اللہ عنہ ہجرت کر کے نبی کریم ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے تو آپ ﷺ نے ان کے اور سیدنا سعد بن ربیع رضی اللہ عنہ کے درمیان مواخات (بھائی چارہ) قائم فرما دیا، چنانچہ سیدنا سعد رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: ”میرا بہت سا مال ہے جس کا نصف حصہ آپ کے لیے ہے، اور میری دو بیویاں ہیں، آپ دیکھ لیں کہ ان میں سے جو آپ کو زیادہ پسند ہو میں اسے طلاق دے دیتا ہوں، پھر جب اس کی عدت پوری ہو جائے تو آپ اس سے نکاح کر لیں،“ تو سیدنا عبدالرحمن رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا: «بَارَكَ اللَّهُ لَكَ فِي أَهْلِكَ وَمَالِكَ» ”اللہ تعالی آپ کے اہل و عیال اور آپ کے مال میں برکت عطا فرمائے، بس آپ مجھے بازار کا راستہ بتا دیں،“ چنانچہ وہ اسی روز بازار سے کچھ نہ کچھ کما کر ہی واپس لوٹے، پھر رسول اللہ ﷺ نے چند دن انہیں نہ دیکھا، اس کے بعد وہ حاضر ہوئے تو ان پر زردی (خوشبو) کا کچھ اثر تھا، رسول اللہ ﷺ نے ان سے پوچھا: «مَهْيَمْ» ”یہ کیا معاملہ ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”میں نے ایک انصاری خاتون سے شادی کر لی ہے،“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے اسے مہر میں کیا دیا ہے؟“ انہوں نے عرض کیا: ”سونے کی ایک گٹھلی“ یا فرمایا: ”گٹھلی کے برابر وزن کا سونا،“ تو رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا: «أَوْلِمْ وَلَوْ بِشَاةٍ» ”ولیمہ کرو خواہ ایک بکری ہی سے کیوں نہ ہو۔“