مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3826
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ ثَابِتٍ ، وَحُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَأَصْحَابَهُ كَانُوا يُصَلُّونَ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ ، فَلَمَّا نَزَلَتْ هَذِهِ الْآيَةُ : فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ ، مَرَّ رَجُلٌ مِنْ بَنِي سَلِمَةَ فَنَادَاهُمْ وَهُمْ رُكُوعٌ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ نَحْوَ بَيْتِ الْمَقْدِسِ : أَلَا إِنَّ الْقِبْلَةَ قَدْ حُوِّلَتْ ، فَمَالُوا كَمَا هُمْ ، وَهُمْ رُكُوعٌ نَحْوَ الْقِبْلَةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ اور آپ کے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم بیت المقدس کی جانب رُخ کر کے نماز ادا فرمایا کرتے تھے، پھر جب یہ آیت مبارکہ ﴿فَوَلِّ وَجْهَكَ شَطْرَ الْمَسْجِدِ الْحَرَامِ﴾ نازل ہوئی تو قبیلہ بنو سلمہ کے ایک شخص کا وہاں سے گزر ہوا اور اس نے لوگوں کو اس وقت پکارا جب وہ فجر کی نماز میں بیت المقدس کی سمت رُخ کیے ہوئے حالتِ رکوع میں تھے کہ: ”آگاہ ہو جاؤ! قبلہ تبدیل کر دیا گیا ہے“، پس وہ سب لوگ اسی طرح حالتِ رکوع ہی میں نئے قبلہ کی طرف مڑ گئے۔“