مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3823
وَعَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : دَخَلْتُ الْجَنَّةَ فَإِذَا أَنَا بِنَهَرٍ يَجْرِي حَافَتَاهُ خِيَامُ اللُّؤْلُؤِ ، قَالَ : فَضَرَبْتُ بِيَدِي إِلَى الطِّينِ فَإِذَا مِسْكٌ أَذْفَرُ ، قُلْتُ : يَا جِبْرِيلُ ، مَا هَذَا ؟ قَالَ : هَذَا الْكَوْثَرُ الَّذِي أَعْطَاكَ اللهُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میں جنت میں داخل ہوا تو کیا دیکھتا ہوں کہ ایک نہر بہہ رہی ہے جس کے دونوں کناروں پر موتیوں کے خیمے نصب ہیں، آپ ﷺ نے فرمایا: پھر میں نے اپنا ہاتھ اس کی مٹی پر مارا تو وہ تیز خوشبو والی کستوری تھی، میں نے پوچھا: اے جبریل! یہ کیا ہے؟ انہوں نے جواب دیا: یہ وہ کوثر ہے جو اللہ تعالیٰ نے آپ ﷺ کو عطا فرمائی ہے“۔