مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3820
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ الْأَنْصَارَ كَانَ لَهُمْ يَوْمَانِ يَلْعَبُونَ فِيهِمَا فِي الْجَاهِلِيَّةِ ، فَلَمَّا قَدِمَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ : قَدْ أَبْدَلَكُمُ اللهُ يَوْمَيْنِ خَيْرًا مِنْهُمَا : الْفِطْرَ وَالْأَضْحَى .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انصار کے ہاں (تہوار کے) دو دن مقرر تھے جن میں وہ دورِ جاہلیت میں کھیل کود اور جشن منایا کرتے تھے، پھر جب رسول اللہ ﷺ (مدینہ منورہ) تشریف لائے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”یقیناً اللہ تعالیٰ نے تمہیں ان دو دنوں کے بدلے ان سے بہتر دو دن عطا فرما دیے ہیں: عید الفطر اور عید الاضحیٰ۔“