مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3819
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَصُومُ مِنَ الشَّهْرِ حَتَّى نَقُولَ : مَا يُفْطِرُ ، وَيُفْطِرُ حَتَّى نَقُولَ : مَا يَصُومُ مِنْهُ شَيْئًا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ مہینے میں (نفل) روزوں کا اس قدر اہتمام فرماتے کہ ہم (باہمی طور پر) کہنے لگتے کہ اب آپ ﷺ شاید کوئی ناغہ نہیں فرمائیں گے، اور کبھی (روزے رکھنا چھوڑ کر) مسلسل افطار فرماتے یہاں تک کہ ہم گمان کرنے لگتے کہ اب آپ ﷺ اس مہینے میں کوئی روزہ نہیں رکھیں گے۔“