مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3818
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ لُقْمَةً سَقَطَتْ مِنْ يَدِهِ فَطَلَبَهَا حَتَّى وَجَدَهَا ، وَقَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِذَا سَقَطَتْ لُقْمَةُ أَحَدِكُمْ فَلْيُمِطْ عَنْهَا وَلْيَأْكُلْهَا ، وَلَا يَدَعْهَا لِلشَّيْطَانِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ (ایک مرتبہ) ان کے ہاتھ سے کھانے کا ایک لقمہ گر گیا تو انہوں نے اسے تلاش کیا یہاں تک کہ اسے پا لیا اور فرمایا کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے: ”جب تم میں سے کسی کا لقمہ گر جائے تو اسے چاہیے کہ اس پر لگی ہوئی مٹی یا گندگی دور کر کے اسے کھا لے، اور اسے شیطان کے لیے نہ چھوڑے۔“