مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3807
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي سَفَرٍ لَهُ فِي رَمَضَانَ وَهُوَ صَائِمٌ ، فَأُتِيَ بِإِنَاءٍ مِنْ مَاءٍ ، وَضَعَهُ عَلَى يَدِهِ فَشَرِبَهُ ، وَالنَّاسُ يَنْظُرُونَ فَشَرِبُوا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ رمضان المبارک کے ایام میں ایک سفر پر تھے اور آپ ﷺ حالتِ روزہ میں تھے، پھر آپ ﷺ کی خدمت میں پانی کا ایک برتن لایا گیا جسے آپ ﷺ نے اپنے دستِ مبارک پر رکھ کر نوش فرمایا جبکہ لوگ آپ ﷺ کو دیکھ رہے تھے، چنانچہ (آپ ﷺ کے عمل کو دیکھ کر) لوگوں نے بھی پانی پی لیا۔“