مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمَيْدًا يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَامَ لَيْلًا عَلَى الْقَلِيبِ الَّذِي فِيهِ أَبُو جَهْلٍ وَأَصْحَابُهُ بِبَدْرٍ ، بَعْدَ قَتْلِهِمْ بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ ، فَنَادَى : يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ ، يَا عُتْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ ، يَا شَيْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ ، يَا أُمَيَّةُ بْنَ خَلَفٍ ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمْ رَبُّكُمْ حَقًّا ؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا ، فَقَالَ : فَخَرَجَ إِلَيْهِ مَنْ شَاءَ اللهُ أَنْ يَخْرُجَ مِنْ أَصْحَابِهِ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، تُنَادِي قَوْمًا قَدْ جَيَّفُوا مُنْذُ ثَلَاثٍ ؟ فَقَالَ : مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ ، إِلَّا أَنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يُجِيبُونِي .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ بدر کے اس کنویں کے پاس تشریف لائے جس میں ابو جہل اور اس کے ساتھیوں (کی لاشیں) تھیں، ان کے قتل کے تین دن بعد آپ ﷺ نے رات کے وقت کھڑے ہو کر پکارا: «يَا أَبَا جَهْلِ بْنَ هِشَامٍ، يَا عُتْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ، يَا شَيْبَةُ بْنَ رَبِيعَةَ، يَا أُمَيَّةُ بْنَ خَلَفٍ، هَلْ وَجَدْتُمْ مَا وَعَدَكُمْ رَبُّكُمْ حَقًّا؟ فَإِنِّي قَدْ وَجَدْتُ مَا وَعَدَنِي رَبِّي حَقًّا» ”اے ابو جہل بن ہشام! اے عتبہ بن ربیعہ! اے شیبہ بن ربیعہ! اے امیہ بن خلف! کیا تم نے اپنے رب کے وعدے کو سچا پایا؟ میں نے تو اس وعدے کو عین برحق پایا ہے جو میرے رب نے مجھ سے فرمایا تھا“، اس پر صحابہ کرام رضی اللہ عنہم میں سے جو وہاں موجود تھے وہ آپ ﷺ کے پاس آئے اور عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! کیا آپ ایسے لوگوں کو پکار رہے ہیں جو تین دن سے مردہ ہو کر بدبودار ہو چکے ہیں؟“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «مَا أَنْتُمْ بِأَسْمَعَ لِمَا أَقُولُ مِنْهُمْ، إِلَّا أَنَّهُمْ لَا يَسْتَطِيعُونَ أَنْ يُجِيبُونِي» ”تم میری بات کو ان سے زیادہ بہتر طور پر نہیں سن رہے، بس اتنی بات ہے کہ وہ مجھے جواب دینے کی استطاعت نہیں رکھتے۔“