مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِذَا غَزَا قَوْمًا لَمْ يَغْزُ حَتَّى يُصْبِحَ ، فَيَنْظُرَ ، فَإِنْ سَمِعَ أَذَانًا كَفَّ عَنْهُمْ ، وَإِنْ لَمْ يَسْمَعْ أَذَانًا أَغَارَ عَلَيْهِمْ ، قَالَ : فَخَرَجْنَا إِلَى خَيْبَرَ ، فَانْتَهَيْنَا إِلَيْهَا ، فَلَمَّا أَصْبَحَ وَلَمْ يَسْمَعْ أَذَانًا رَكِبَ وَرَكِبْتُ خَلْفَ أَبِي طَلْحَةَ ، وَإِنَّ قَدَمِي لَتَمَسُّ قَدَمَ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : فَخَرَجُوا عَلَيْنَا بِمَكَاتِلِهِمْ وَمُرُورِهِمْ ، فَلَمَّا رَأَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالُوا : مُحَمَّدٌ وَالْخَمِيسُ ، فَلَمَّا رَآهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : اللهُ أَكْبَرُ ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”نبی کریم ﷺ جب کسی قوم کے خلاف جنگ کا ارادہ فرماتے تو صبح ہونے تک حملہ نہ کرتے، پھر آپ ﷺ انتظار فرماتے اگر اذان کی آواز سنائی دیتی تو ان پر حملہ کرنے سے رک جاتے اور اگر اذان نہ سنتے تو ان پر دھاوا بول دیتے۔ سیدنا انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ (ایک مرتبہ) ہم خیبر کی طرف نکلے اور وہاں پہنچے، جب صبح ہوئی اور آپ ﷺ نے اذان کی آواز نہ سنی تو آپ ﷺ اپنی سواری پر سوار ہوئے اور میں سیدنا ابو طلحہ رضی اللہ عنہ کے پیچھے سوار تھا، (قربت کا یہ عالم تھا کہ) میرا پاؤں نبی کریم ﷺ کے قدمِ مبارک کو چھو رہا تھا۔ پس اہل خیبر اپنے ٹوکرے اور کدالیں لے کر (اپنے کھیتوں کی طرف) نکلے، جب انہوں نے اچانک نبی کریم ﷺ کو دیکھا تو پکار اٹھے: ”محمد (ﷺ) اپنے لشکر سمیت آ پہنچے ہیں“۔ جب نبی کریم ﷺ نے انہیں دیکھا تو فرمایا: «اللَّهُ أَكْبَرُ، خَرِبَتْ خَيْبَرُ، إِنَّا إِذَا نَزَلْنَا بِسَاحَةِ قَوْمٍ فَسَاءَ صَبَاحُ الْمُنْذَرِينَ» ”اللہ سب سے بڑا ہے، خیبر ویران و برباد ہو گیا، بے شک ﴿جب ہم کسی قوم کے میدان میں اترتے ہیں تو ان ڈرائے ہوئے لوگوں کی صبح بہت ہی بری ہوتی ہے﴾“۔“