مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ قَالَ: سَمِعْتُ حُمَيْدًا يُحَدِّثُ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: خَرَجَ النَّبِيُّ صلى الله عليه وسلم يَوْمًا فَسَارَ إِلَى بَدْرٍ «فَجَعَلَ يَسْتَشِيرُ النَّاسَ»، فَأَشَارَ عَلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ، «ثُمَّ اسْتَشَارَهُمْ»، فَأَشَارَ عَلَيْهِ عُمَرُ، «فَجَعَلَ يَسْتَشِيرُ»، فَقَالَتِ الْأَنْصَارُ: وَاللَّهِ مَا يُرِيدُ غَيْرَنَا، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: أَرَاكَ تَسْتَشِيرُ فَيُشِيرُونَ عَلَيْكَ، وَإِنَّا لَا نَقُولُ كَمَا قَالَ بَنُو إِسْرَائِيلَ: {فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا} [المائدة: 24]، وَلَكِنْ وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ لَوْ ضَرَبْتَ أَكْبَادَهَا حَتَّى تَبْلُغَ الْغِمَادِ لَكِنَّا مَعَكَسیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ ایک روز (مدینہ سے) روانہ ہوئے اور بدر کی جانب کوچ فرمایا، وہاں آپ ﷺ نے صحابہ سے مشورہ طلب کرنا شروع کیا تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے اپنی رائے پیش کی، آپ ﷺ نے دوبارہ مشورہ مانگا تو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے رائے دی، پھر آپ ﷺ نے پھر سے مشورہ طلب فرمایا تو انصار نے (آپس میں) کہا کہ اللہ کی قسم! آپ ﷺ کا مقصود ہمارے علاوہ کوئی اور نہیں ہے، چنانچہ انصار میں سے ایک شخص نے عرض کی: ”میں دیکھ رہا ہوں کہ آپ مشورہ طلب فرما رہے ہیں اور یہ لوگ آپ کو مشورہ دے رہے ہیں، ہم آپ سے وہ بات ہرگز نہیں کہیں گے جو بنی اسرائیل نے کہی تھی کہ ﴿فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا﴾ ”پس تم اور تمہارا رب جاؤ اور دونوں لڑو“، بلکہ قسم ہے اس ذات کی جس نے آپ کو حق کے ساتھ مبعوث فرمایا ہے! اگر آپ ان (سواریوں) کے جگروں پر ضرب لگائیں (یعنی انہیں تیز ہنکائیں) یہاں تک کہ آپ مقامِ غِماد تک پہنچ جائیں تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ ہوں گے۔“