مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ، سَمِعْتُ حُمَيْدًا يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، قَالَ : عَادَ رَجُلًا مِنَ الْمُسْلِمِينَ ، فَدَخَلَ عَلَيْهِ وَهُوَ كَالْفَرْخِ الْمَنْتُوفِ جَهْدًا ، فَقَالَ : مَا كُنْتَ تَدْعُو بِشَيْءٍ وَتَسْأَلُهُ ؟ قَالَ : نَعَمْ ، كُنْتُ أَقُولُ : اللَّهُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْهُ لِي فِي الدُّنْيَا ، فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : سُبْحَانَ اللهِ ! لَا تُطِيقُهُ - أَوْ : لَا تَسْتَطِيعُهُ - فَهَلَّا قُلْتَ : اللَّهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً ، وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً ، وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ ، فَدَعَا لَهُ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَشَفَاهُ اللهُ عَزَّ وَجَلَّ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ایک مسلمان شخص کی عیادت فرمائی جو (بیماری کی نقاہت سے) پرندے کے پر نوچے ہوئے بچے کی طرح انتہائی لاغر ہو چکا تھا، آپ ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: ”کیا تم اللہ سے کسی خاص چیز کی دعا کرتے یا اس سے کچھ سوال کرتے تھے؟“ اس نے عرض کیا: جی ہاں، میں یہ کہا کرتا تھا: «اللَّهُمَّ مَا كُنْتَ مُعَاقِبِي بِهِ فِي الْآخِرَةِ فَعَجِّلْهُ لِي فِي الدُّنْيَا» ”اے اللہ! تو مجھے آخرت میں جو سزا دینے والا ہے وہ مجھے دنیا ہی میں جلد دے دے۔“ نبی کریم ﷺ نے (حیرت کا اظہار کرتے ہوئے) فرمایا: ”سبحان اللہ! تم اس کی تاب نہیں لا سکتے یا تم میں اس کی ہمت نہیں ہے، تم نے یہ کیوں نہ کہا: ﴿اللَّهُمَّ آتِنَا فِي الدُّنْيَا حَسَنَةً وَفِي الْآخِرَةِ حَسَنَةً وَقِنَا عَذَابَ النَّارِ﴾“ ”اے اللہ! ہمیں دنیا میں بھی بھلائی عطا فرما اور آخرت میں بھی بھلائی عطا فرما اور ہمیں آگ کے عذاب سے محفوظ فرما۔“ پھر رسول اللہ ﷺ نے اس شخص کے لیے دعا فرمائی تو اللہ عزوجل نے اسے شفا عطا فرما دی۔