مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3801
حَدَّثَنَا عَبْدُ الْأَعْلَى ، حَدَّثَنَا مُعْتَمِرٌ ، قَالَ : سَمِعْتُ حُمَيْدًا يُحَدِّثُ عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجُلٌ فَسَأَلَهُ عَنْ وَقْتِ صَلَاةِ الْفَجْرِ ، فَلَمَّا أَصْبَحْنَا مِنَ الْغَدِ أَمَرَ حِينَ انْشَقَّ الْفَجْرُ أَنْ تُقَامَ الصَّلَاةُ ، فَلَمَّا كَانَ الْغَدُ أَخَّرَهَا حَتَّى أَسْفَرَ ، ثُمَّ أَمَرَ فَأُقِيمَتِ الصَّلَاةُ ، فَصَلَّى بِنَا ، ثُمَّ قَالَ : أَيْنَ السَّائِلُ عَنْ وَقْتِ الصَّلَاةِ ؟ مَا بَيْنَ هَذَيْنِ وَقْتٌ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوا اور آپ ﷺ سے نمازِ فجر کے وقت کے بارے میں دریافت کیا، تو جب اگلا دن ہوا تو آپ ﷺ نے عین طلوعِ فجر کے وقت نماز قائم کرنے کا حکم دیا، پھر جب اس سے اگلا دن ہوا تو آپ ﷺ نے نماز میں اتنی تاخیر فرمائی کہ خوب سپیدہ سحر (روشنی) پھیل گیا، پھر آپ ﷺ کے حکم سے نماز قائم کی گئی اور آپ ﷺ نے ہمیں نماز پڑھائی، پھر دریافت فرمایا: ”نماز کے وقت کے بارے میں سوال کرنے والا کہاں ہے؟ ان دونوں اوقات کے درمیان ہی نماز کا وقت ہے۔“