مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3786
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا قُدَامَةُ بْنُ شِهَابٍ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : دَخَلَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بَيْتًا - أَوْ مَكَانًا - فَرَأَى حَبْلًا مَمْدُودًا ، فَقَالَ : مَا هَذَا ؟ قَالُوا : فُلَانَةُ تُصَلِّي ، فَإِذَا أَعْيَتْ أَخَذَتْهُ ، فَقَالَ : لِتُصَلِّ ، فَإِذَا أَعْيَتْ فَلْتَنَمْ أَوْ لِتَقْعُدْ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کسی گھر یا جگہ میں داخل ہوئے تو آپ ﷺ نے ایک تنی ہوئی رسی دیکھی، آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”یہ کیا ہے؟“ لوگوں نے عرض کیا کہ فلاں خاتون نماز پڑھتی ہیں اور جب وہ تھک جاتی ہیں تو اس (رسی) کو تھام لیتی ہیں، اس پر آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اسے چاہیے کہ (ہشاش بشاش رہ کر) نماز پڑھے، پھر جب وہ تھک جائے تو اسے سو جانا چاہیے یا بیٹھ جانا چاہیے۔“