مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3785
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ ، حَدَّثَنَا حَمَّادٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، أَنَّ أَنَسًا سُئِلَ عَنْ شَعَرِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالَ : كَانَ شَعَرُ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ لَا يُجَاوِزُ أُذُنَيْهِ ، كَأَنَّهُ شَعَرُ قَتَادَةَ . فَفَرِحَ قَتَادَةُ يَوْمَئِذٍ ، وَكَانَ شَعَرُ قَتَادَةَ رَجِلًا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ان سے نبی کریم ﷺ کے موئے مبارک (بالوں) کے متعلق دریافت کیا گیا تو انہوں نے فرمایا: ”رسول اللہ ﷺ کے بال مبارک آپ کے کانوں (کی لو) سے تجاوز نہیں کرتے تھے“، (راوی کہتے ہیں کہ) وہ بال گویا قتادہ رحمہ اللہ کے بالوں کے مشابہ تھے، جس پر اس دن قتادہ رحمہ اللہ بہت خوش ہوئے، اور قتادہ رحمہ اللہ کے بال لہر دار (نہ بالکل سیدھے اور نہ ہی بہت زیادہ گھنگھریالے) تھے۔