مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3784
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : مَا كَانَ فِي الدُّنْيَا شَخْصٌ أَحَبَّ إِلَيْهِمْ رُؤْيَةً مِنْ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَكَانُوا إِذَا رَأَوْهُ لَمْ يَقُومُوا لَهُ ، لِمَا كَانُوا يَعْلَمُونَ مِنْ كَرَاهِيَتِهِ لِذَلِكَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے نزدیک روئے زمین پر رسول اللہ ﷺ سے بڑھ کر کوئی ایسی شخصیت نہ تھی جن کا دیدار انہیں زیادہ محبوب ہو، اس کے باوجود وہ جب آپ ﷺ کو تشریف لاتے ہوئے دیکھتے تو آپ ﷺ کی تعظیم میں کھڑے نہیں ہوتے تھے کیونکہ انہیں بخوبی علم تھا کہ آپ ﷺ اس (تعظیمی قیام) کو ناپسند فرماتے ہیں۔“