مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا مُعَاذُ بْنُ مُعَاذٍ الْعَنْبَرِيُّ ، حَدَّثَنَا حُمَيْدٌ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَتِ الْمُهَاجِرُونَ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا رَأَيْنَا مِثْلَ قَوْمٍ قَدِمْنَا عَلَيْهِمْ ، أَحْسَنَ بَذْلًا مِنْ كَثِيرٍ ، وَلَا أَحْسَنَ مُوَاسَاةً مِنْ قَلِيلٍ ، قَدْ كَفَوْنَا الْمُؤْنَةَ ، وَأَشْرَكُونَا فِي الْمَهْنَأِ ، وَقَدْ خَشِينَا أَنْ يَذْهَبُوا بِالْأَجْرِ كُلِّهِ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : كَلَّا ، مَا أَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِمْ ، وَدَعَوْتُمُ اللهَ لَهُمْ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین رضی اللہ عنہم نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم نے ان لوگوں (انصار) سے بہتر کوئی قوم نہیں دیکھی جن کے پاس ہم آئے ہیں، وہ کثرتِ مال کی صورت میں بے حد فیاض اور تنگی کے باوجود بہترین غم گساری کرنے والے ہیں؛ انہوں نے ہماری مشقت کے کام خود سنبھال لیے اور ہمیں آرام و راحت میں اپنا شریک بنا لیا، ہمیں تو یہ اندیشہ ہونے لگا ہے کہ کہیں وہ سارا اجر و ثواب ہی نہ لے اڑیں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایسا نہیں ہے، جب تک تم ان کی تعریف و توصیف کرتے رہو گے اور ان کے حق میں اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتے رہو گے (تب تک تمہیں بھی اجر ملتا رہے گا)۔“