مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3779
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ ، قَالَ : عَلِيُّ بْنُ زَيْدٍ أَخْبَرَنَا عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : شَهِدْتُ وَلِيمَةَ امْرَأَتَيْنِ مِنْ نِسَاءِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَمَا أَطْعَمَنَا خُبْزًا وَلَا لَحْمًا ، قَالَ : قُلْتُ : فَمَهْ ؟ قَالَ : الْحَيْسُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے فرمایا: ”میں نبی کریم ﷺ کی ازواجِ مطہرات میں سے دو کے ولیمہ میں شریک ہوا تو آپ ﷺ نے ہمیں (اس ضیافت میں) نہ تو روٹی کھلائی اور نہ ہی گوشت“، علی بن زید رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے پوچھا: تو پھر کیا چیز پیش کی گئی تھی؟ سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”حیس (کھجور، گھی اور پنیر یا ستو سے تیار کردہ حلوا)“۔