مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3776
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا أَتَى النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ : احْمِلْنِي ، قَالَ : إِنَّا حَامِلُوكَ عَلَى وَلَدِ نَاقَةٍ ، فَقَالَ : وَمَا أَصْنَعُ بِوَلَدِ نَاقَةٍ ؟ فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : وَهَلْ تَلِدُ الْإِبِلَ إِلَّا النُّوقُ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص رسول اللہ ﷺ کی بارگاہ میں حاضر ہوا اور عرض کی کہ ”مجھے سواری عطا فرمائیے،“ تو آپ ﷺ نے (مزاحاً) ارشاد فرمایا: ”ہم تمہیں اونٹنی کے بچے پر سوار کریں گے،“ اس شخص نے (تعجب سے) عرض کی کہ ”بھلا میں اونٹنی کے بچے کا کیا کروں گا؟“ (یعنی وہ سواری کے قابل کیسے ہوگا) تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”کیا اونٹوں کو اونٹنیاں ہی نہیں جنتیں؟“ (یعنی ہر بڑا اونٹ بھی درحقیقت کسی نہ کسی اونٹنی کا بچہ ہی ہوتا ہے)۔