مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3775
حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ : الْغَدْوَةُ فِي سَبِيلِ اللهِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، وَلَقَابُ قَوْسِ أَحَدِكُمْ فِي الْجَنَّةِ خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا ، وَلَوِ اطَّلَعَتِ امْرَأَةٌ مِنْ نِسَاءِ أَهْلِ الْجَنَّةِ إِلَى الْأَرْضِ لَمَلَأَتْ مَا بَيْنَهُمَا رِيحَ مِسْكٍ ، وَلَأَضَاءَتْ مَا بَيْنَهُمَا ، وَلَنَصِيفُهَا عَلَى رَأْسِهَا خَيْرٌ مِنَ الدُّنْيَا وَمَا فِيهَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ کی راہ میں ایک صبح (جہاد کے لیے) نکلنا دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہے، اور تم میں سے کسی شخص کی جنت میں ایک کمان کے بقدر جگہ بھی دنیا اور اس کی تمام نعمتوں سے بہتر ہے، اور اگر اہل جنت کی خواتین میں سے کوئی ایک خاتون زمین کی طرف جھانک لے تو وہ زمین و آسمان کی درمیانی فضا کو کستوری کی خوشبو سے معمور کر دے اور ان کے مابین ہر چیز کو روشن کر دے، اور یقیناً اس کے سر کی ایک اوڑھنی بھی دنیا اور جو کچھ اس میں ہے اس سے بہتر ہے۔“