مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3774
وَعَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ بَعْضِ نِسَائِهِ ، فَبَعَثَتْ إِلَيْهِ بِقَصْعَةٍ فِيهَا طَعَامٌ ، فَلَمَّا جَاءَتِ الَّتِي فِي بَيْتِهَا ضَرَبَتْ يَدَ الْخَادِمِ فَوَقَعَتِ الْقَصْعَةُ فَانْكَسَرَتْ ، فَأَخَذَهَا النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَجَعَلَ يُعِيدُ الطَّعَامَ فِيهَا وَيَقُولُ : غَارَتْ أُمُّكُمْ ، فَلَمَّا جَاءَتْ بِقَصْعَتِهَا أَخَذَهَا فَبَعَثَ بِهَا إِلَى الَّتِي كُسِرَتْ قَصْعَتُهَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی اکرم ﷺ اپنی کسی زوجہ مطہرہ کے ہاں تشریف فرما تھے کہ (آپ ﷺ کی ایک دوسری زوجہ نے) ایک پیالے میں کچھ کھانا بھیجا، جب وہ خادم کھانا لے کر اس زوجہ کے پاس پہنچا جن کے گھر میں آپ ﷺ مقیم تھے تو انہوں نے خادم کے ہاتھ پر ضرب لگائی جس سے پیالہ گر کر ٹوٹ گیا، چنانچہ نبی اکرم ﷺ نے اس پیالے کے ٹکڑوں کو اکٹھا کیا اور اس میں کھانا سمیٹنے لگے اور ساتھ ہی فرمانے لگے: ”تمہاری ماں کو غیرت آ گئی ہے“، پھر جب (اسی گھر والی کا) صحیح پیالہ لایا گیا تو آپ ﷺ نے اسے لے کر اس زوجہ کی طرف بھجوا دیا جن کا پیالہ ٹوٹ گیا تھا۔