مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3773
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ الْمُهَاجِرِينَ أَتَوُا النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ ، مَا رَأَيْنَا قَوْمًا قَطُّ أَبْذَلَ مِنْ كَثِيرٍ ، وَلَا أَحْسَنَ مُوَاسَاةً مِنْ قَلِيلٍ مِنَ الْأَنْصَارِ ، لَقَدْ صِرْنَا إِلَى الْمَدِينَةِ فَأَشْرَكُونَا فِي الْمَهْنَأِ ، إِنَّا نَخْشَى أَنْ يَذْهَبُوا بِالْأَجْرِ ، قَالَ : لَا ، مَا أَثْنَيْتُمْ عَلَيْهِمْ وَدَعَوْتُمْ لَهُمْ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مہاجرین نبی کریم ﷺ کی خدمتِ اقدس میں حاضر ہوئے اور عرض گزار ہوئے: ”اے اللہ کے رسول! ہم نے انصار سے بڑھ کر ایسی کوئی قوم نہیں دیکھی جو مال کی فراوانی میں اس قدر زیادہ ایثار کرنے والی ہو اور مال کی تنگی میں اتنی بہترین غم خواری کرنے والی ہو؛ ہم جب سے مدینہ آئے ہیں انہوں نے ہمیں اپنی ہر طرح کی راحت و آسائش میں شریک کر لیا ہے، ہمیں تو یہ اندیشہ لاحق ہے کہ کہیں سارا اجر و ثواب وہی نہ لے جائیں۔“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”ایسا نہیں ہے، جب تک تم ان کی خوبیوں کا اعتراف کرتے رہو گے اور ان کے حق میں اللہ سے دعا مانگتے رہو گے۔“