مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا وَهْبٌ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ، أَنَّ النَّبِيَّ صلى الله عليه وسلم قَالَ يَوْمَ خَرَجَ إِلَى بَدْرٍ «فَاسْتَشَارَ النَّاسَ، فَاسْتَشَارَ الْمُسْلِمِينَ»، فَأَشَارَ إِلَيْهِ أَبُو بَكْرٍ رضي الله عنه، «فَسَكَتَ، ثُمَّ اسْتَشَارَ»، فَأَشَارَ عَلَيْهِ عُمَرُ رضي الله عنه، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ: إِنَّمَا يُرِيدُكُمْ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، لَا نَقُولُ كَمَا قَالَتْ بَنُو إِسْرَائِيلَ ": {فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ} [المائدة: 24]، " وَلَكِنْ وَاللَّهِ لَوْ ضَرَبَتْ أَكْبَادُهَا بَرْكَ الْغِمَادِ لَكُنَّا مَعَكَسیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ جس دن بدر کی جانب روانہ ہوئے تو ”آپ ﷺ نے لوگوں سے مشورہ طلب فرمایا، یعنی مسلمانوں سے مشاورت فرمائی“، پس سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ نے آپ ﷺ کو مشورہ دیا تو ”آپ ﷺ خاموش رہے، پھر آپ ﷺ نے دوبارہ مشورہ طلب فرمایا“، اس پر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے مشورہ دیا، تب انصار کے ایک شخص نے (اپنی قوم کو متوجہ کر کے) کہا کہ آپ ﷺ کا روئے سخن تو تمہاری ہی جانب ہے، چنانچہ انصار نے عرض کیا: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! ہم آپ سے وہ بات ہرگز نہیں کہیں گے جو بنی اسرائیل نے کہی تھی کہ ﴿فَاذْهَبْ أَنْتَ وَرَبُّكَ فَقَاتِلَا إِنَّا هَاهُنَا قَاعِدُونَ﴾ یعنی ”پس جائیے آپ اور آپ کا رب اور دونوں قتال کیجیے، ہم تو یہیں بیٹھے رہنے والے ہیں“، بلکہ اللہ کی قسم! اگر آپ اپنی سواریوں کو تیز ہنکاتے ہوئے مقام ’برک الغماد‘ تک بھی لے جائیں گے تو ہم یقیناً آپ کے ساتھ ہوں گے“۔