مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3767
وَعَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ احْتَبَسَ عَنِ الصَّلَاةِ لِشَيْءٍ كَانَ بَيْنَ نِسَائِهِ ، فَجَعَلَ بَعْضُهُمْ يَرُدُّ عَلَى بَعْضٍ ، فَقَامَ أَبُو بَكْرٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ وَجَعَلَ يُنَادِي : يَا رَسُولَ اللهِ ، احْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ وَاخْرُجْ إِلَى الصَّلَاةِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ اپنی ازواجِ مطہرات کے مابین پیش آنے والے کسی معاملے کی وجہ سے نماز کے لیے تشریف لانے سے رُک گئے، جبکہ وہ ایک دوسرے کو (ترکی بہ ترکی) جواب دے رہی تھیں، تو سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کھڑے ہوئے اور پکارنے لگے: «يَا رَسُولَ اللَّهِ، احْثُ فِي أَفْوَاهِهِنَّ وَاخْرُجْ إِلَى الصَّلَاةِ» ”اے اللہ کے رسول! ان کے منہ میں خاک ڈال دیجیے اور نماز کے لیے باہر تشریف لے آئیے۔“