مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3765
حَدَّثَنَا وَهْبٌ ، أَخْبَرَنَا خَالِدٌ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِرَجُلٍ مِنْ بَنِي النَّجَّارِ : يَا خَالُ أَسْلِمْ ، قَالَ : أَجِدُنِي لَهُ كَارِهًا ، قَالَ : وَإِنْ كُنْتَ لَهُ كَارِهًا وَأُكْرِهْتَ عَلَيْهِ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے بنو نجار کے ایک شخص سے ارشاد فرمایا: ”اے ماموں! اسلام قبول کر لیں“، اس شخص نے عرض کی: میں تو اپنے آپ کو اس (اسلام) سے کراہت محسوس کرنے والا پاتا ہوں، آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”(اسلام قبول کر لو) اگرچہ تم اسے ناپسند ہی کیوں نہ کرتے ہو اور خواہ تمہیں اس پر مجبور ہی ہونا پڑے۔“