مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3731
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ لَهُ نَاقَةٌ يُقَالُ لَهَا : الْعَضْبَاءُ ، لَا تُسْبَقُ ، فَجَاءَ أَعْرَابِيٌّ عَلَى قَعُودٍ لَهُ فَسَبَقَهَا ، فَشَقَّ عَلَى الْمُسْلِمِينَ ، فَقَالُوا : يَا رَسُولَ اللهِ سُبِقَتِ الْعَضْبَاءُ ! فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّهُ حَقٌّ عَلَى اللهِ أَنْ لَا يَرْتَفِعَ مِنْهَا شَيْءٌ إِلَّا وَضَعَهُ . يَعْنِي الدُّنْيَا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی ایک اونٹنی تھی جسے ”عضباء“ کہا جاتا تھا اور وہ (دوڑ میں کسی سے) پیچھے نہیں رہتی تھی، پھر ایک اعرابی اپنے ایک جوان اونٹ پر سوار ہو کر آیا اور اس سے آگے نکل گیا، یہ بات مسلمانوں پر بہت شاق گزری اور انہوں نے (باعثِ رنج و ملال) عرض کی: اے اللہ کے رسول! عضباء پیچھے رہ گئی ہے، تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے (یعنی اس کا یہ اٹل قانون ہے) کہ دنیا کی جو چیز بھی بلند ہوتی ہے، وہ اسے پست کر دیتا ہے۔“