مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3730
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ ، حَدَّثَنَا أَبُو خَالِدٍ الْأَحْمَرُ ، عَنْ حُمَيْدٍ ، عَنْ أَنَسٍ رَفَعَهُ ، قَالَ : أَتَتْهُ امْرَأَةٌ قُتِلَ ابْنُهَا وَلَمْ يَكُنْ لَهَا غَيْرُهُ ، وَكَانَ اسْمُهُ حَارِثَةَ ، فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ إِنْ يَكُنْ فِي الْجَنَّةِ أَصْبِرْ ، وَإِنْ يَكُنْ فِي غَيْرِ ذَلِكَ فَسَتَعْلَمُ مَا أَصْنَعُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : إِنَّهَا جِنَانٌ كَثِيرَةٌ ، وَإِنَّهُ فِي الْفِرْدَوْسِ الْأَعْلَى .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ کی خدمتِ اقدس میں ایک ایسی خاتون حاضر ہوئیں جن کا اکلوتا بیٹا شہید ہو چکا تھا اور اس کا نام حارثہ تھا، انہوں نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! اگر وہ جنت میں ہے تو میں صبر کر لوں گی، لیکن اگر صورتِ حال اس کے برعکس ہوئی تو آپ دیکھ لیں گے کہ میں کیا کرتی ہوں۔“ تو رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”بے شک جنت کے تو بہت سے درجات ہیں اور وہ تو سب سے بلند جنت الفردوسِ اعلیٰ میں ہے۔“