مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3708
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ ، عَنْ سُفْيَانَ ، عَنْ عَمْرِو بْنِ عَامِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا ، يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ عِنْدَ كُلِّ صَلَاةٍ ، قَالَ : قُلْتُ : فَأَنْتُمْ ، كَيْفَ تَصْنَعُونَ ؟ قَالَ : كُنَّا نُصَلِّي الصَّلَاةَ بِطُهْرٍ وَاحِدٍ مَا لَمْ نُحْدِثْ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے، عمرو بن عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ کو یہ فرماتے ہوئے سنا کہ ”رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے وقت (نیا) وضو فرمایا کرتے تھے“، عمرو بن عامر رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے ان سے دریافت کیا کہ پھر آپ لوگ کیا کرتے تھے؟ تو انہوں نے جواب دیا کہ ”ہم ایک ہی وضو سے (تمام) نمازیں پڑھ لیا کرتے تھے جب تک کہ بے وضو نہ ہوتے“۔