مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3693
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنْ قَاسِمٍ الرَّحَّالِ ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ ، قَالَ : دَخَلَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرِبًا لِبَنِي النَّجَّارِ ، يَقْضِي حَاجَتَهُ ، فَخَرَجَ إِلَيْنَا مَذْعُورًا ، فَقَالَ : لَوْلَا أَنْ لَا تَدَافَنُوا لَسَأَلْتُ اللهَ أَنْ يُسْمِعَكُمْ مِنْ عَذَابِ الْقَبْرِ حَتَّى تَسْمَعُوا .
ترجمہ
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ بنو نجار کے ایک ویران مقام (کھنڈر) میں رفعِ حاجت کے لیے تشریف لے گئے، پھر آپ ﷺ ہمارے پاس اس حال میں واپس تشریف لائے کہ آپ ﷺ پر سخت گھبراہٹ طاری تھی، تب آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”اگر مجھے یہ اندیشہ نہ ہوتا کہ تم (خوف کی وجہ سے ایک دوسرے کو) دفن کرنا چھوڑ دو گے، تو میں اللہ تعالیٰ سے ضرور یہ دعا کرتا کہ وہ تمہیں عذابِ قبر کی وہ آوازیں سنوا دے جو میں سن رہا ہوں یہاں تک کہ تم بھی انہیں سن لیتے“۔