مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3692
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْمُقَدَّمِيُّ ، حَدَّثَنَا يَحْيَى ، عَنْ سُفْيَانَ ، حَدَّثَنِي عَمْرُو بْنُ عَامِرٍ ، قَالَ : سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَتَوَضَّأُ لِكُلِّ صَلَاةٍ ، قَالَ : فَأَنْتُمْ ؟ قَالَ : نَكْتَفِي بِالْوُضُوءِ مَا لَمْ نُحْدِثْ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ ہر نماز کے لیے (تازہ) وضو فرمایا کرتے تھے“، عمرو بن عامر رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا کہ پھر آپ لوگ کیا کرتے تھے؟ تو سیدنا انس رضی اللہ عنہ نے جواب دیا کہ ”ہم ایک ہی وضو پر اکتفا کرتے تھے جب تک کہ ہمارا وضو نہ ٹوٹتا“۔