مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ ، عَنْ زَائِدَةَ ، عَنْ عَبْدِ اللهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : اتَّكَأَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عِنْدَ بِنْتِ مِلْحَانَ ، قَالَ : فَأَغْفَى ، فَاسْتَيْقَظَ وَهُوَ يَبْتَسِمُ ، قَالَ : فَقَالَتْ : يَا رَسُولَ اللهِ ، مِمَّ ضَحِكْتَ ؟ قَالَ : مِنْ نَاسٍ مِنْ أُمَّتِي يَرْكَبُونَ فِي هَذَا الْبَحْرِ الْأَخْضَرِ ، مَثَلُهُمْ كَمَثَلِ الْمُلُوكِ عَلَى الْأَسِرَّةِ ، قُلْتُ : يَا رَسُولَ اللهِ ، ادْعُ اللهَ أَنْ يَجْعَلَنِي مِنْهُمْ ، قَالَ : اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا مِنْهُمْ ، قَالَ : فَنَكَحَتْ عُبَادَةَ بْنَ الصَّامِتِ ، فَرَكِبَتِ الْبَحْرَ مَعَ بِنْتِ قَرَظَةَ ، فَلَمَّا رَجَعَتْ وَقَصَتْ بِهَا دَابَّتُهَا فَقَتَلَتْهَا ، فَدُفِنَتْ .
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدہ بنتِ ملحان رضی اللہ عنہا کے ہاں تکیہ لگا کر آرام فرمایا اور آپ ﷺ کو نیند آ گئی، پھر جب بیدار ہوئے تو آپ ﷺ تبسم فرما رہے تھے، انہوں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! آپ کس بات پر مسکرائے ہیں؟“ آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”میری امت کے کچھ لوگ جو اس سبز سمندر میں سوار ہوں گے، ان کی شان ایسی ہوگی جیسے بادشاہ تختوں پر متمکن ہوں،“ میں نے عرض کیا: ”یا رسول اللہ ﷺ! اللہ تعالیٰ سے دعا فرمائیے کہ وہ مجھے بھی ان میں شامل کر دے،“ آپ ﷺ نے دعا فرمائی: «اللَّهُمَّ اجْعَلْهَا مِنْهُمْ» ”اے اللہ! اسے ان میں شامل فرما،“ راوی بیان کرتے ہیں کہ پھر ان کا نکاح سیدنا عبادہ بن صامت رضی اللہ عنہ سے ہوا اور وہ سیدہ بنتِ قرظہ رضی اللہ عنہا کے ہمراہ بحری سفر پر روانہ ہوئیں، پھر جب وہ واپس لوٹیں تو ان کی سواری نے انہیں گرا دیا جس سے ان کی وفات ہو گئی اور وہیں انہیں دفن کر دیا گیا۔