مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3644
سَعْدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ ، عَنْ أَنَسٍ
حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ أَبُو سَعِيدٍ ، بِالْبَصْرَةِ ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعْدٍ ، عَنْ أَبِيهِ ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللهُ عَنْهُ ، قَالَ : قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْأَئِمَّةُ مِنْ قُرَيْشٍ ، إِذَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا ، وَإِذَا عَاهَدُوا فَوَفَوْا ، وَإِذَا اسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”حکمران قریش میں سے ہوں گے، (ان کے لیے ضروری ہے کہ) جب وہ فیصلہ کریں تو عدل و انصاف کریں، جب کوئی عہد کریں تو اسے پورا کریں اور جب ان سے رحم طلب کیا جائے تو وہ رحم دلی کا مظاہرہ کریں۔“