مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ ، قَالَ : وَأَخْبَرَنِي رَبِيعَةُ أَنَّهُ سَمِعَ أَنَسَ بْنَ مَالِكٍ يَقُولُ : كَانَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ رَجِلَ الشَّعَرِ ، لَيْسَ بِالسَّبْطِ وَلَا الْجَعْدِ الْقَطَطِ ، كَانَ أَزْهَرَ لَيْسَ بِالْآدَمِ ، وَلَا الْأَبْيَضِ الْأَمْهَقِ ، كَانَ رَبْعَةً مِنَ الْقَوْمِ لَيْسَ بِالْقَصِيرِ وَلَا بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ ، بُعِثَ عَلَى رَأْسِ أَرْبَعِينَ ، أَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرًا ، وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا ، وَتُوُفِّيَ عَلَى رَأْسِ سِتِّينَ ، لَيْسَ فِي رَأْسِهِ وَلِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعَرَةً بَيْضَاءَ .
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ کے موئے مبارک تھوڑی سی لہر والے تھے، وہ نہ تو بالکل سیدھے تھے اور نہ ہی بہت زیادہ پیچ دار گھنگھریالے؛ آپ ﷺ کی رنگت نہایت پرکشش اور چمکدار سفید تھی، جو نہ تو گندمی تھی اور نہ ہی بے رونق انتہائی سفید؛ آپ ﷺ لوگوں میں میانہ قد تھے، نہ تو پستہ قد تھے اور نہ ہی نمایاں طور پر بہت زیادہ لمبے؛ آپ ﷺ کو چالیس سال کی عمر کے آغاز پر منصبِ نبوت پر مبعوث کیا گیا، آپ ﷺ نے مکہ مکرمہ میں دس سال اور مدینہ منورہ میں دس سال قیام فرمایا اور جب آپ ﷺ کی وفات ہوئی تو آپ ﷺ کی عمر ساٹھ سال تھی، اس وقت آپ ﷺ کے سرِ انور اور داڑھی مبارک میں بیس بال بھی سفید نہیں تھے۔“