مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحَجَّاجِ السَّامِيُّ ، حَدَّثَنَا سُكَيْنُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ، حَدَّثَنَا سَيَّارُ بْنُ سَلَامَةَ الرِّيَاحِيُّ أَبُو الْمِنْهَالِ ، قَالَ : دَخَلْتُ مَعَ أَبِي عَلَى أَبِي بَرْزَةَ الْأَسْلَمِيِّ ، وَإِنَّ فِي أُذُنَيَّ يَوْمَئِذٍ قُرْطَيْنِ - أَيْ : غُلَامٌ - فَقَالَ أَبُو بَرْزَةَ : إِنِّي لَأَحْمَدُ اللهَ أَنِّي أَصْبَحْتُ ذَامًّا لِهَذَا الْحَيِّ مِنْ قُرَيْشٍ ، فُلَانٌ هَاهُنَا يُقَاتِلُ عَلَى الدُّنْيَا ، وَفُلَانٌ يُقَاتِلُ عَلَى الدُّنْيَا - يَعْنِي : عَبْدَ الْمَلِكِ بْنَ مَرْوَانَ - حَتَّى ذَكَرَ ابْنَ الْأَزْرَقِ ، ثُمَّ قَالَ : إِنَّ أَحَبَّ النَّاسِ إِلَيَّ لَهَذِهِ الْعِصَابَةُ الْمُلَبَّدَةُ ، الْخَمِيصَةُ بُطُونُهُمْ مِنْ أَمْوَالِ الْمُسْلِمِينَ ، الْخَفِيفَةُ ظُهُورُهُمْ مِنْ دِمَائِهِمْ ، قَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : الْأُمَرَاءُ مِنْ قُرَيْشٍ - ثَلَاثًا - لَكُمْ عَلَيْهِمْ حَقٌّ ، وَلَهُمْ عَلَيْكُمْ حَقٌّ مَا فَعَلُوا ثَلَاثًا : مَا حَكَمُوا فَعَدَلُوا ، وَاسْتُرْحِمُوا فَرَحِمُوا ، وَعَاهَدُوا فَوَفَوْا ، وَمَنْ لَمْ يَفْعَلْ ذَلِكَ مِنْهُمْ فَعَلَيْهِ لَعْنَةُ اللهِ وَالْمَلَائِكَةِ وَالنَّاسِ أَجْمَعِينَ .
ابو المنہال سیار بن سلامہ رحمہ اللہ بیان کرتے ہیں کہ میں اپنے والد کے ہمراہ سیدنا ابو برزہ اسلمی رضی اللہ عنہ کی خدمت میں حاضر ہوا، ان دنوں میں لڑکا تھا اور میرے کانوں میں دو بالیاں تھیں، تو سیدنا ابو برزہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا: ”میں اللہ عزوجل کی حمد و ثنا کرتا ہوں کہ میں نے اس حال میں صبح کی کہ میں قریش کے اس قبیلے (اور ان کے حالات) کی مذمت کر رہا ہوں؛ یہاں فلاں شخص بھی دنیا کے لیے لڑ رہا ہے اور فلاں شخص بھی دنیا کے لیے لڑ رہا ہے (ان کی مراد عبدالملک بن مروان سے تھی) یہاں تک کہ انہوں نے ابن الازرق کا بھی تذکرہ کیا، پھر فرمایا: بلاشبہ لوگوں میں مجھے سب سے زیادہ محبوب وہ غبار آلود اور پیوند لگے لباس والے گمنام لوگ ہیں جن کے پیٹ مسلمانوں کے مال سے خالی ہیں اور جن کی پیٹھیں ان کے (ناحق) خون سے ہلکی ہیں“، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”امراء قریش میں سے ہوں گے، امراء قریش میں سے ہوں گے، امراء قریش میں سے ہوں گے؛ تمہارا ان پر حق ہے اور ان کا تم پر حق ہے جب تک وہ تین کام کرتے رہیں: جب فیصلہ کریں تو عدل کریں، جب ان سے رحم کی درخواست کی جائے تو رحم کریں اور جب عہد کریں تو اسے پورا کریں، اور ان میں سے جو ایسا نہ کرے اس پر اللہ کی، فرشتوں کی اور تمام انسانوں کی لعنت ہو“۔