مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3596
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، حَدَّثَنَا الزُّهْرِيُّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : آخِرُ نَظْرَةٍ نَظَرْتُهَا إِلَى رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ ، كَشَفَ السِّتَارَةَ يَوْمَ تُوُفِّيَ ، فَنَظَرْتُ إِلَى وَجْهِهِ كَأَنَّهُ وَرَقَةُ مُصْحَفٍ ، ثُمَّ أَشَارَ إِلَى النَّاسِ أَنِ امْكُثُوا - وَأَرْخَى السِّجْفَ ، وَتُوُفِّيَ مِنْ آخِرِ ذَلِكَ الْيَوْمِ - وَهُمْ صُفُوفٌ خَلْفَ أَبِي بَكْرٍ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ”رسول اللہ ﷺ پر میری آخری نظر اس وقت پڑی جب آپ ﷺ نے اپنی وفات والے دن (حجرے کا) پردہ ہٹایا، پس میں نے آپ ﷺ کے روئے مبارک کی جانب دیکھا جو (نورانیت اور صفائی میں) گویا مصحف کا ورق تھا، پھر آپ ﷺ نے لوگوں کو اپنی جگہ ٹھہرے رہنے کا اشارہ فرمایا اور پردہ گرا دیا، اور آپ ﷺ اسی دن کے آخری حصے میں وصال فرما گئے جبکہ لوگ سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ کے پیچھے صفیں باندھے (نماز میں مصروف) تھے۔“