مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3597
حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، سَمِعَ أَنَسًا ، يَقُولُ : سَأَلَ رَجُلٌ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ السَّاعَةِ فَقَالَ : مَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ قَالَ - كَأَنَّهُ لَمْ يَذْكُرْ كَبِيرَ شَيْءٍ - : إِلَّا أَنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ ، فَقَالَ رَسُولُ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے نبی ﷺ سے قیامت کے متعلق دریافت کیا تو آپ ﷺ نے پوچھا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کیا: (گویا اس نے اپنی کسی بہت بڑی نیکی کا تو تذکرہ نہ کیا) مگر یہ عرض کیا کہ میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت رکھتا ہوں، اس پر رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی“۔