مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3556
حَدَّثَنَا أَبُو خَيْثَمَةَ ، وَأَبُو بَكْرِ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ، قَالَا : حَدَّثَنَا ابْنُ عُيَيْنَةَ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، قَالَ : قَالَ رَجُلٌ : يَا رَسُولَ اللهِ مَتَى السَّاعَةُ ؟ قَالَ : وَمَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ قَالَ : فَلَمْ يَذْكُرْ خَيْرًا ، وَلَكِنْ أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ ، قَالَ : فَأَنْتَ مَعَ مَنْ أَحْبَبْتَ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے عرض کی: ”اے اللہ کے رسول ﷺ! قیامت کب آئے گی؟“ آپ ﷺ نے دریافت فرمایا: ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس شخص نے (اپنی طرف سے) کسی کثیر نیکی یا بڑے عمل کا تذکرہ تو نہ کیا البتہ عرض کی: ”لیکن میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت رکھتا ہوں،“ تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: ”پھر تم اسی کے ساتھ ہو گے جس سے تم نے محبت کی۔“