مسند أبي يعلى الموصلي
مسند أنس بن مالك— انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
مُسْنَدُ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ باب: انس بن مالک کی مرویات کا بیان۔
حدیث نمبر: 3557
حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ ، عَنِ الزُّهْرِيِّ ، عَنْ أَنَسٍ ، أَنَّ رَجُلًا سَأَلَ رَسُولَ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ السَّاعَةِ ، فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ : مَا أَعْدَدْتَ لَهَا ؟ قَالَ : مَا أَعْدَدْتُ لَهَا كَبِيرًا مِنْ عَمَلٍ ، غَيْرَ أَنِّي أُحِبُّ اللهَ وَرَسُولَهُ ، فَقَالَ : الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ .
ترجمہ
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک شخص نے رسول اللہ ﷺ سے قیامت کے متعلق سوال کیا، تو نبی کریم ﷺ نے اس سے دریافت فرمایا: «مَا أَعْدَدْتَ لَهَا؟» ”تم نے اس کے لیے کیا تیاری کر رکھی ہے؟“ اس نے عرض کیا کہ میں نے اس کے لیے (نفلی) اعمال کی کوئی بہت بڑی مقدار تو تیار نہیں کی، البتہ میں اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت رکھتا ہوں، تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا: «الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ» ”آدمی (قیامت کے دن) اسی کے ساتھ ہوگا جس سے وہ محبت کرتا ہے۔“